پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کیخلاف بھارت کی بیٹنگ لائن 119 رنز پر ڈھیر

datetime 9  جون‬‮  2024 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی باولرز نے انتہائی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور بھارتی ٹیم کو صرف119رنز پر قابو کرلیا ، بھارت کے آٹھ بلے باز ڈبل فگر میں ہی داخل نہ ہو سکے۔ بھارتی ٹیم 19اوورز میں 119رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔بھارت کی جانب سے پہلے ویرات کوہلی 4سکور بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر پوائنٹ پر کیچ پکڑا کر آوٹ ہوئے ۔ اس سے اگلے اوور میں بھارتی کپتان روہت شرما 13سکور بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر سکوائر لیگ پر کیچ پکڑا کر آوٹ ہوئے۔اکشر پاٹیل 20سکور بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

سوریا کمار یادیو7سکور بنا کر حارث روف کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔اس کے بعد شیوم دوبے کو نسیم شاہ نے اپنی ہی گیند پر کیچ آوٹ کیا۔محمد عامر نے مسلسل دو گیندوں پر دو وکٹیں لیں ، پہلے انہوں نے سیٹ بیٹر ریشبھ پنت کو آوٹ کیا جو سب سے زیادہ 42رنز بنا کر پچ پر موجود تھے ، اس کے اگلی ہی گیند پر رویندرا جدیجہ کو بھی آوٹ کیا۔اس کے بعد حارث روف نے مسلسل دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں ، انہوں نے پہلے ہاردیک پانڈیا اور پھر جسپریت بمراہ کو آوٹ کیا ۔انیسویں اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر ارشدیپ سنگھ رن آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے حارث روف اور نسیم شاہ نے 3،3جبکہ محمد عامر نے دو وکٹیں حاصل کیں اور شاہین آفریدی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

اس طرح بھارت کی پوری ٹیم 119سکور بنا کر آوٹ ہو گئی۔اس سے قبل بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا ۔ اس موقع پر روی شاستری سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ بادل چھائے ہوئے ہیں اور پچ پر نمی ہے اس کی وجہ سے باولرز کو مدد ملے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کا میچ ماضی کا حصہ ہو گیا آج کے میچ کے لیے تمام کھلاڑی پر ا عتماد ہیں ، اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کھیلیں گے۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہمیں پہلے کنڈیشنز کو جانچنا ہو گا ، ٹاس آپ کے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن جو آٰپ کے ہاتھ میں ہے اس سے بھر پور فائد ہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…