بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ایک اوور بعد ہی روک دیا گیا

datetime 9  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ایک اوور بعد ہی بارش کے باعث روک دیا گیا۔ بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی اوپننگ کر رہے ہیں ۔ بھارت نے ایک اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 8رنز بنا لیے۔پہلے اوور میں کپتان روہت شرما نے شاہین آفریدی کو ایک چھکا مارا جبکہ اوور کی آخری گیند پر روہت شرما آوٹ ہوتے ہوئے بال بال بچے ۔اس سے قبل بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا ۔

اس موقع پر روی شاستری سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ بادل چھائے ہوئے ہیں اور پچ پر نمی ہے اس کی وجہ سے باولرز کو مدد ملے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کا میچ ماضی کا حصہ ہو گیا آج کے میچ کے لیے تمام کھلاڑی پر ا عتماد ہیں ، اعظم خان کی جگہ عماد وسیم کھیلیں گے۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہمیں پہلے کنڈیشنز کو جانچنا ہو گا ، ٹاس آپ کے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن جو آٰپ کے ہاتھ میں ہے اس سے بھر پور فائد ہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…