لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے منظر نامے سے غائب ہونے پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں،سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس ، سمن آباد میں منعقدہ جلسے اور این اے 122کی انتخابی مہم میںبھی شرکت نہیںکی جبکہ شاہ محمود قریشی نے ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرسٹ کزن کے انتقال کے باعث سیاسی سر گرمیاں نہیں کر سکا ، جس روز سی ای سی کا اجلاس اور جلسہ تھا اسی روز نماز جنازہ تھا ۔شاہ محمود قریشی جو اس سے قبل ہر تقریب میں پارٹی سربراہ عمران کے ہمراہ دکھائی دیتے تھے اور پارٹی امور میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہے تھے حالیہ دنوں میں عمران خان کی این اے 122کی انتخابی مہم میں شمولیت کے باوجود اس میں نظر نہیں آرہے ۔ لاہور میں ہونے والے سنٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس اور سمن آباد میںمنعقدہ جلسے میں بھی شاہ محمود قریشی غیر حاضر رہے جس پر نہ صرف پارٹی کے اندر بلکہ سیاسی حلقوں میں بھی چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی سر گرم ہیں کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے درمیان کسی معاملے پر دوریاں پیدا ہوگئی ہیں۔ ” این این آئی “ کے رابطہ کرنے پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری فرسٹ کزن کینسر کے مر ض میں مبتلا تھی اور گزشتہ دنوں ان کا انتقال ہو گیا جس کی وجہ سے سیاسی سر گرمیاں نہیں کر سکا ۔ جس روز سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اور سمن آباد کا جلسہ تھا اسی روز میری کزن کا نماز جنازہ تھا میں گھر میں جنازہ چھوڑ کر کس طرح اجلاس اور جلسے میں شریک ہو سکتا تھا ۔
شاہ محمود قریشی نے منظر نامے سے غائب ہونے کی وجہ بتادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
کھانا بنانے کا تنازع، بیوی کے فرائنگ پین سے حملے میں شوہر جاں بحق



















































