نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکا کی ریاست جنوبی کیرولائنا میں طوفانی بارشوں کےسبب ڈیم ٹوٹ گیاہے اورعلاقے کے افراد کومحفوظ مقامات پرمنتقل ہونےکی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ شمالی اورجنوبی کیرولائنا میں بارشوں سے12افرادمارے گئے ہیں۔امریکاکی ریاست جنوبی کیرولائنا کوتاریخ کی بدترین بارش کاسامناہوا۔جنوبی کیرولائنا میں چھ سوسڑکیں اور بریج بندہیں اور چالیس ہزارسےزائدشہری پانی جبکہ چھبیس ہزار سےزائد افرادبجلی سےبھی محروم ہیں۔ اس صورتحال میں اوورکریکOvercreek بریج ڈیم ٹوٹنےکے سبب لوگوں کاپڑے پیمانےپرانخلا کابھی سامناہے۔شہرکےایک طرف انخلا ہورہاتو دیگر علاقوں میں لاکھوں افراد طوفانی بارشوں کےسبب گھروں میں محصورہیں۔اب موسم قدرے بہترہواہے اورمنگل کوسورج نکلنے کا بھی امکان ہے مگرانتظامیہ نے شہریوں کوگھروں میں رہنے ہی کی ہدایت کی ہے۔پچھلے تین روزمیں ریاست میں دوفٹ سےزیادہ بارش ہوئی ہے۔ جسکے سبب اسکول اوردفاتربندہیں۔ریاست کی گورنرکاکہناہے کہ ایسی شدید بارش ایک ہزارسال میں ہونےکی توقع ہوتی ہے۔اور بارشوں سے نقصان کاتخمینہ ایک ارب ڈالرسےبھی زائدلگایا گیاہے۔