بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

محسن نقوی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیویارک کے ہوٹل میں قیام کا سخت نوٹس

datetime 6  جون‬‮  2024 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کے نیویارک کے ہوٹل میں قیام کا سخت نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی مداخلت پر نیویارک میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوٹل کو تبدیل کر دیا گیا۔پہلے جس ہوٹل میں ٹیم نے قیام کرنا تھا وہ اسٹیڈیم سے 90 منٹ کی ڈرائیو پر تھا تاہم تبدیل شدہ ہوٹل اسٹیڈیم سے 5 منٹ کی ڈرائیو پر ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو نیویارک میں گراؤنڈ سے صرف 10 منٹ کی دوری پر ٹھہرایا گیا ہے جبکہ دیگر ٹیموں کے ہوٹل ایک گھنٹے سے زیادہ کی دوری پر ہیں۔

جنوبی افریقا اور سری لنکا پہلے ہی نیویارک میں قیام کے دوران فراہم کی جانے والی سہولتوں پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔محسن نقوی نے آئی سی سی سے رابطہ اور عدم اطمینان کا اظہار کیا، ایونٹ کے منتظمین کو پاکستان ٹیم کا ہوٹل تبدیل کرنے پر قائل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے آئی سی سی کو بتادیا کہ وہ اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ کے لیے طویل فاصلہ طے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جن میں نیویارک میں 9 اور 11 جون کے میچز بھی شامل ہیں۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی پر واضح کردیا کہ اگر پاکستانی ٹیم کا ہوٹل تبدیل نہ کیا گیا تو وہ پی سی بی کے خرچے پر ٹیم کو بہتر اور آسان جگہ پر منتقل کر دیں گے۔ محسن نقوی نے آئی سی سی کو بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم ان کی ذمے داری ہے اور وہ کھلاڑیوں کے آرام کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…