جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سنسنی خیز میچ کے دوران چھکا مارتے ہی کھلاڑی پچ پر گر کر ہلاک،ویڈیو وائرل

datetime 3  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بھارت میں کرکٹ کے ایک میچ کے دوران بلے باز نے کریز سے باہر نکل کر زور دار چھکا مارا لیکن اگلے ہی لمحے پچ پر گر کر دم توڑ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ممبئی کے علاقے تھانے میں پیش آیا، کھلاڑی کے چھکا مارنے کے بعد ہلاکت کا لمحہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلے باز کریز سے ایک فٹ باہر نکل کر زوردار چھکا لگا کر گیند کو پارک سے باہر پھینک دیا جس پر شائقین نے خوب تالیاں بجائیں اور میچ سنسنی خیز ہوگیا۔

اگلی گیند کا سامنا کرنے کے لیے بلے باز وکٹ پر پوزیشن لیتا ہے اور اچانک وہیں گر جاتا ہے، دیگر کھلاڑی اس کی مدد کو آتے ہیں لیکن بلے باز بے ہوش ہوجاتا ہے۔کھلاڑی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ ڈاکٹرز کے مطابق کھلاڑی کی موت ممکنہ طور پر ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی،کھلاڑی کی شناخت 42 سالہ رام گنیش تیواری کے نام سے ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…