ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

دہلی کے بعد بنگلور میں بھی لڑکی سے بس میں زیادتی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور (نیوز ڈیسک) بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں 22 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سٹی کمشنر این ایس میگھارس نے بتایا کہ 20 اور 30 سال کے درمیان عمر کی ایک خاتون کو مشرقی بنگلور میں دو افراد نے مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔ اطلاعات کے مطابق لڑکی کو اس کے دفتر کے نزدیک سے ایک منی بس میں بٹھا کر ایک ویران جگہ پر لے جایا گیا جبکہ منی بس میں مبینہ طور پر صرف ڈرائیور اور ہیلپر ہی موجود تھے۔ ایک پولیس افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا لڑکی کو یہ علم نہیں تھا کہ اسے کہاں لے جایا جا رہا ہے کیونکہ وہ کچھ مہینے پہلے ہی ایک بی پی او میں کام کرنے کے لیے بنگلور آئی تھی۔ بس کا ہیلپر مدی والا تھانے کے علاقے کے مسافروں کے لیے آواز لگا رہا تھا اور متاثر لڑکی اسی علاقے میں پیئنگ گیسٹ کے طور پر رہتی تھی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج ہے اور انھیں اس سے کچھ سراغ بھی ملے ہیں جن پر وہ کام کر رہے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…