اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹ میچ میں تماشائیوں کی جانب سے میدان میں بوتلیں پھینکے جانے پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے سخت ردعمل

datetime 6  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کٹک(آن لائن) بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ کے شہر کٹک میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹوئنٹی20 کرکٹ میچ میں تماشائیوں کی جانب سے میدان میں بوتلیں پھینکے جانے پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔اس میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو چھ وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر سیریز جیت لی ہے۔ تماشائی بھارت کی ناقص کارکردگی سے ناراض تھے کیونکہ بھارت کی ٹیم 17.2 اوورز میں صرف 92 رنز پر سمٹ گئی تھی۔ٹوئٹر پر سابق کرکٹر مائیکل وان نے لکھا: ’کٹک میں بہت ہی خراب منظر نظر آئے۔ بھارت میں بہت سے کرکٹ میدان ہیں۔ ان لوگوں کی سزا یہی ہونی چاہیے کہ کچھ سالوں تک کٹک میں بین الاقوامی میچ نہ کرائے جائیں۔ کٹک میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا کوئی بھی میچ نہ ہو۔‘بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے اسے شرمناک قرار دیا۔ انھوں لکھا: ’جب ہم جیتتے ہیں تو سب اچھا، جب ہارتے ہیں تو کیا ایسا سلوک کرتے ہیں؟ کھلاڑیوں اور کھیل کا تو کچھ لحاظ کریں۔‘معروف صحافی شیکھر گپتا نے ٹویٹ کیا کہ برطانوی ہنگامہ کرنے والے گاو¿ں پر اجتماعی جرمانہ عائد کرتے تھے۔ ان پر پانچ سال کی پابندی لگا دینی چاہیے۔بھارت کے باہر بھی بہت سے لوگوں نے بھارتی شائقین کے برتاو¿ پر تنقید کی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…