ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یکم جون سے بارشوں کی پیشگوئی، لینڈسلائیڈنگ اور طغیانی کا خدشہ

datetime 28  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق یکم جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں گردوغبار، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ اداروں کو ممکنہ بارشوں اور آندھی سے محتاط رہنے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوسکتا ہے ،مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکموں کو ایمرجنسی عملہ و مشینری تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کوکچے گھروں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی، آندھی و جھکڑ سے کھڑی فصلوں، بجلی کے کھمبوں اورد یگر تعمیرات کونقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔این ڈی ایم اے حکام کے مطابق بارش کے دوران کمزور اسٹرکچر میں پناہ لینے سے گریز کریں، گرج چمک آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے اس سے احتیاط کریں، ممکنہ لینڈسلائیڈنگ کے پیش نظر سیاح ومسافر پہاڑی علاقوں کے سفر میں احتیاط کریں اور سفر سے قبل مقامی انتظامیہ سے موسم و راستوں کی معلومات ضرورحاصل کریں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…