جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

آٹو میکانیکا استنبول 2024 میں 13 پاکستانی کمپنیوں کی کامیاب شرکت

datetime 28  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)آٹو موٹیو مارکیٹ انڈسٹری میں آٹومیکانیکا استنبول میلے کامعروف عالمی تجارتی برانڈ اور ترکی میں اپنی نوعیت کا واحد ایونٹ ہے جوگزشتہ روز کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔یہ نمائش 23 مئی سے26مئی تک استنبول کانگریس سینٹر میں منعقد ہوئی۔آٹو میکانیکااستنبول کے 17 ویں ایڈیشن میں،میسے فرینکفرٹ استنبول اورہنوور فیئرترکی کے درمیان ایک مشترکہ کوشش تھی جس میں 35 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 1,450 نمائش کنندگان میں صنعت کے ممتاز کھلاڑی شامل ہیں۔ دنیا بھر سے 50 سے زیادہ آٹوموٹو پیشہ ور افراد کی حاضری کے ساتھ میلے میں 12 ملکی پویلین سمیت مختلف مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی گئی۔

استنبول میں پاکستانی قونصل جنرل نعمان اسلم نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور پاکستانی ایگزی بیوٹرز سے ملاقات کی۔پاکستان سے شرکت کرنے والی 13 کمپنیوں میں سے 12 نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ذریعے میلے میں اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔ ان کمپنیوں میں میچ لیس انجینئرنگ، احمد ٹریڈرز، ڈارسن انڈسٹریز، ملٹی ٹیک، ایکسل انجینئرنگ، راوی سندر، غوری ٹائر، تھرموسول، رائل ٹیک، دی جنرل ٹائرز، تھل انجینئرنگ، اور ٹیکنو پاک انڈسٹریز شامل ہیں۔ مزید برآں پاکستان سے آٹو پارٹس کے متعدد درآمد کنندگان نے شو میں شرکت کی، جس نے پاکستانی آٹو موٹیو سیکٹر کے لیے اس کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔

تھرموسول انڈسٹریز کے ہیڈ آف سیلز آغا ذیشان نے تبصرہ کیا کہ ہم کئی سالوں سے آٹو میکانیکا استنبول میں شرکت کر رہے ہیں، ہر سال یہ میلہ ہماری توقعات سے زیادہ ہوتا ہے اور مشرق وسطیٰ اور یورپ کیلئے اہم کاروباری مواقع پیدا کرتا ہے۔غوری ٹائرز کے ڈائریکٹر عفان نے پرجوش انداز میں آٹو میکانیکا کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیاکہ آٹو میکانیکا میں ہمارا تجربہ غیر معمولی طور پر مثبت تھا، پورے ایونٹ کے دوران، ہمیں افریقہ، یورپ، لاطینی امریکہ، خلیج سمیت مختلف خطوں سے خریداروں کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی اور ترکی ہماری مصنوعات اور خدمات میں ان کی دلچسپی ہمیں نتیجہ خیز نتائج کے بارے میں اعتماد فراہم کرتی ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…