گوجرخان(این این آئی)گوجرخان اور نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے ، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
لاہور میں شدید گرمی کے بعد رات میں آندھی اور پھر بونداباندی ہوئی جس کے سبب کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی جب کہ گوجرخان اور نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 15افراد زخمی ہوگئے۔