بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان ، بابر اعظم قیادت کرینگے

datetime 24  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیاہے جس کے مطابق بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے ، عثمان خان ، اعظم خان ، عباس آفریدی اور صائم ایوب پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے،پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ6 جون کو امریکہ کیخلاف کھیلے گی، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو نیو یارک میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق امریکہ اور کیریبین میں یکم جون سے 29جون تک ہونے والے اس عالمی ایونٹ میں بابر اعظم پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان اسکواڈ میں بابر اعظم(کپتان)، ابرار احمد،اعظم خان، فخرزمان،حارث رئوف ،افتخار احمد ، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی،محمد عامر، محمد رضوان ،نسیم شاہ ، صائم ایوب، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں تاہم پاکستان ٹیم میں کوئی ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی شامل نہیں ہے۔اعلامئے کے مطابق 15کھلاڑیوں میں ابرار احمد، اعظم خان، محمد عباس آفریدی، صائم ایوب اور عثمان خان کوپہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم آخری بار 2016ء اور 2021ء میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے تھے۔دیگر آٹھ کھلاڑیوں نے 2022 میں آسٹریلیا میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا۔سلیکشن کمیٹی نے کہا کہ یہ ایک انتہائی باصلاحیت اور متوازن ٹیم ہے جس میں نوجوانوں اور تجربے کا امتزاج موجود ہے،یہ کھلاڑی کچھ عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں اور عالمی ایونٹ کے لیے اچھی طرح تیار نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حارث رئوف مکمل طور پر فٹ ہیں اور نیٹ پر اچھی بائولنگ کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ وہ آنے والے میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دیگر بولرز کے ساتھ ان کا اہم کردار ہوگا۔ سلیکشن کمیٹی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا ریکارڈ متاثر کن رہا ہے۔اعلامیہ کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پلیئر سپورٹ اسٹاف میں وہاب ریاض(سینئر ٹیم منیجر )، منصور رانا(ٹیم منیجر) ،گیری کرسٹن (ہیڈ کوچ)،اظہرمحمود(اسسٹنٹ کوچ)،سائمن ہیلمٹ (فیلڈنگ کوچ)،ڈیوڈ ریڈ(مینٹل پرفارمنس کوچ )،آفتاب خان(ہائی پرفارمنس کوچ)،کلف ڈیکن ،(فزیوتھراپسٹ)،ارتضیٰ کمیل(چیف سکیورٹی آفیسر)،محمد عمران(میسیور)،محمد خرم سرور(ٹیم ڈاکٹر)،طلحہ اعجاز(انالسٹ )،رضا کچلو (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر )اور ڈریکس سائمین(سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) شامل ہیں۔ یاد رہے کہ 2009ء میں پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔2007ء میں جنوبی افریقہ میں منعقدہ پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے شعیب ملک کی قیادت میں فائنل کھیلا تھا جبکہ 2022 میں بھی اس نے بابراعظم کی قیادت میں فائنل کھیلا،2010ء ،2012ء اور 2021ء میں پاکستان سیمی فائنل کھیل چکا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق 6جون کو پاکستانی ٹیم کا مقابلہ امریکہ گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم ڈلاس میں ہوگا ،9 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ نیو یارک میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم اگلا میچ 11جون کو کینیڈا کیخلاف نیو یارک میں کھیلی گی۔ شیڈول کے مطابق 16جون کو پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے فلوریڈا میں ہوگا۔یاد رہے کہ پاکستان کو پہلے رائونڈ میں اے ٹوA2 سیڈ رکھا گیا ہے۔ اگر وہ دوسرے رائونڈ میں کوالیفائی کرتا ہے تو اس کے میچز اس طرح ہونگے۔19جون بمقابلہ ڈی ون ،انٹیگا،21جون بمقابلہ سی ٹو،باربیڈوس،23جون بمقابلہ بی ون، باربیڈوس میں ہوگا ۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…