بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کی کمی

datetime 23  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے، جہاں 17 پیسے کمی سے 278 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی بہتری ریکارڈ کی گئی۔انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا اور ایک موقع پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 32پیسے کی کمی سے 278روپے 15پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 17پیسے کی کمی سے 278روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف ایک پیسے کے اضافے سے 279روپے 55پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

خیال رہے کہ عالمی سطح پر اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر کی قدر مضبوط ہورہی ہے لیکن مقامی سطح پر ذرمبادلہ کی طلب محدود ہونے اور غیرملکی کرنسیوں کی قدر کا تعین مارکیٹ فورسز پر مبنی ہونے سے ڈالر وقفے وقفے سے اتار چڑھاو کا شکار نظر آرہا ہے۔اوپن کرنسی مارکیٹ کے نمائندوں نے کہاکہ جون 2024 تک ڈالر کی قدر میں کوئی قابل ذکر اضافہ نظر نہیں آرہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی طلب نہ ہونے کے برابر ہے جس سے روپیہ معمولی نوعیت کی کمی بیشی کے ساتھ مستحکم رہنے کی توقع ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…