پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

حکومت نے 8بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے نئے ڈائریکٹرز کی تقرری کردی

datetime 22  مئی‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کو حتمی شکل دینے کیلئے 8پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کیلئے نئے ڈائریکٹرز کی تقرری کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کو حتمی شکل دینے کیلئے 8پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کیلئے نئے ڈائریکٹرز کی تقرری کردی ہے، ایک ڈائریکٹر کو تین ڈسکوز کے بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد ان کی فروخت کے منصوبوں کی فوری منظوری دینا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیپکو، حیسکو اور پیسکو کو نجی شعبے کو طویل مدتی رعایتی معاہدے کیلئے پیش کیا جائیگا، جبکہ ٹیسکو اور کیسکو کو مخصوص شرائط کو مدنظر رکھ کر فی الحال حکومتی کنٹرول میں رکھا جائیگا۔پاور ڈویژن ڈسکوز کی نجکاری اور آئوٹ سورسنگ کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے موجودہ ریگولیٹری اور پالیسی ڈھانچے کا جائزہ لینے کیلئے تکنیکی مشیر کی خدمات حاصل کرے گا۔کے الیکٹرک کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر کے عہدے سے حال ہی میں ریٹائر ہونیوالے عامر ضیا تین سال تک یو ایس ایڈ سے وابستہ رہے، اس کے علاوہ ورلڈ بینک کیساتھ ایک منصوبہ کرنے کے علاوہ موجودہ حکومت نے انہیں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)اور لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔پاور ڈویژن کے ایک سینئر عہدیدار نے تصدیق کی کہ کابینہ کمیٹی برائے اسٹیٹ اولڈ انٹرپرائزز نے نئے ڈائریکٹرز اور چیئرمین کے ناموں کی منظوری دے دی ہے تاہم اس فیصلے کی وفاقی کابینہ کی جانب سے توثیق ہونا ابھی باقی ہے۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…