اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے اسلام آباد سے کمسن بچی کی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا اس حوالے سے ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم اشتہاری بھی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے گزشتہ سال کمسن بچی کی قابل اعتراض ویڈیوز وائرل کی تھیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے متاثرہ بچی کے نام سے جعلی فیس بک اکائونٹ بنا رکھا تھا اور قابل اعتراض مواد متاثرہ بچی کے بھائی کو بھی شیئر کیا۔