منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ٹی20 ورلڈکپ2024؛ محمد حفیظ نے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کردی

datetime 18  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 پاکستان کیلئے مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی میرا دل ہمیشہ گرین شرٹس کے حق میں رہے گا، چاہے انکی کارکردگی کچھ بھی ہو! لیکن حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے بات کریں تو ورلڈکپ 2024 پاکستان کیلئے مشکل ہوگا۔

انہوں نے ٹاپ فور ٹیموں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان، بھارت، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گی۔سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیخلاف سیریز 2-2 سے ڈرا کرنا، آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شکست بتارہی ہے کہ شائقین زیادہ بہتر نتائج کی امید نہ رکھیں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے لیڈز میں موجود ہے، سیریز کا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم یکم مئی کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے انگلینڈ سے براستہ امریکا روانہ ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…