منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ریپ کے الزام میں 8 سال قید کی سزا پانے والے کرکٹر سندیپ لامیچانے بے گناہ قرار

datetime 16  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو (این این آئی)نیپال کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سندیپ لامیچانے کو عدالت نے ریپ کے الزام سے بری کر دیا۔میڈیا رپرٹ کے مطابق 10 جنوری 2024 کو کھٹمنڈو کی مقامی عدالت نے سندیپ لامیچانے کو جرم ثابت ہونے پر 8 سال قید کی سزا سنائی تھی اور ساتھ ہی ان پر 2 ہزار 255 امریکی ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا،لامیچانے کے وکیل نے اْس وقت کہا تھا کہ ہم عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ سندیپ لامیچانے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے بھارت، آسٹریلیا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والی نمایاں ٹی ٹوئنٹی لیگز میں حصہ لیا تاہم حالیہ پیش رفت میں 15 مئی پٹن ہائی کورٹ نے ریپ کیس میں کرکٹر کو بے گناہ قرار دے دیا، سندیپ لامیچانے کے وکلا نے کہا کہ پٹن ہائی کورٹ نے ان کی اپیل پر سماعت مکمل کرتے ہوئے انہیں رہا کردیا۔

وکیل نے عدالتی فیصلے کے بعد بتایا کہ کرکٹر کو کلئیر قرار دے دیا گیا ہے اور ہائی کورٹ نے انہیں رہا کردیا ہے، وہ مجرم نہیں تھے۔یاد رہے کہ عدالت کا تفصیلی فیصلہ ابھی جاری نہیں ہوا۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ایک سندیپ لامیچانے عدالت کے احاطے میں موجود تھے، ان کے حامیوں نے جشن منانے کے لیے روایتی میوزیک اور ڈھول بجائے۔دوسری جانب کرک انفو کے مطابق سندیپ لامیچانے ممکنہ طور پر آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے نیپال کی ٹیم میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

عدالت کے فیصلے کے فوراً بعد کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال (سی اے این) نے تصدیق کی کہ سندیپ لمیچانے کو ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا جو آئی سی سی کی منظوری سے مشروط ہے۔آئی سی سی نے شرکت کرنے والی تمام 20 ٹیموں کو 25 مئی تک کا وقت دیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے اپنے حتمی 15 رکنی سکواڈ کے نام جمع کرائیں جو دو سے 29 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں 17 سالہ لڑکی نے کرکٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ اگست 2022 میں کھٹمنڈو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں سندیپ لمی چانے نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…