کابل (نیوزڈیسک) بین الاقوامی طبی خیراتی تنظیم میڈیسن سانس فرنٹیئرز (ایم ایس ایف) نے کہا ہے کہ اس نے اپنا عملہ قندوز میں امریکی بمباری کا نشانہ بننے والے ہسپتال سے واپس بلا لیا ہے۔ تنظیم کی ترجمان نے کہا ہے کہ ’ایم ایس ایف کا ہسپتال بند کر دیا گیا ہے۔ تمام شدید زخمیوں کو دیگر ہسپتالوں میں بھیج دیا گیا ہے اب ہمارے ہسپتال میں تنظیم کا کوئی اہلکار موجود نہیں۔ اس سے قبل صدر بارک اوباما نے کہا تھا کہ امریکہ قندوز میں ایم ایس ایف کے تحت چلنے والے ہسپتال پر ہونے والے فضائی حملے کی مکمل تفتیش کر رہا ہے۔ صدر اوباما نے ’گہرے صدمے‘ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقائق کی پوری تفصیل حاصل کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔ صدر اوباما نے وائٹ ہاو¿س سے جاری بیان میں کہا کہ ’وزارت دفاع نے اس واقعے میں مکمل تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ہم کسی مخصوص نتیجے تک پہنچنے سے قبل تفتیش کے نتائج کا انتظار کریں گے کہ آخر اس سانحے کے حالات کیا تھے۔‘ اس سے قبل امریکی فوج نے تسلیم کیا تھا کہ اس نے افغانستان کے شہر قندوز کے اس علاقے میں فضائی حملہ کیا جہاں میڈیسنس سانس فرنٹیئرز کا ہسپتال تھا اقوام متحدہ نے ہسپتال پر امریکی بمباری کی شفاف اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے قندوز کے ہسپتال پر امریکی حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع نے اس واقعے میں مکمل جانچ کا آغاز کردیا ہے۔ اقوام متحدہ نے قندوز پر فضائی حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے المناک اور بلاجواز قرار دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان نے قندوز پر فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال اور طبی عملہ کو واضح طور پر بین الاقوامی انسانی حقوق کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ سیکرٹری جنرل نے فضائی حملہ کی غیر جانبدارانہ اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ذمہ داروں کا محاسبہ یقینی بنایا جا سکے۔ رائٹر کے مطابق میڈیکل ایڈ گروپ نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ بمباری سے قبل طالبان اس ہسپتال سے فائرنگ کررہے تھے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اس ہسپتال میں ان طالبان کو نشانہ بنایا جنہوں نے وہاں سے امریکی فوج پر فائرنگ کی تھی۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے قندوز کی صورتحال ابہام کا شکار اور پیچیدہ ہے تحقیقات میں وقت لگے گا۔امریکی قیادت میں اتحاد کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ ہسپتال پر بمباری کے واقعہ کی تحقیقات چند ایک روز میں مکمل ہو جائیں گی۔ یورپی کمشن نے امدادی تنظیموں کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امدادی گروپ ایم ایس ایف نے واقعہ کی عالمی طورپرآزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
قندوزہسپتال پرفائرنگ طالبان نے کی ،امریکی فوج،دعوی غلط ہے ،طبی خیراتی ادارہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
انمول پنکی کیسے گرفتار ہوئی؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
-
’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘
-
عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، عالمی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
پیٹرول کی قیمتیں کب کم ہوں گی؟ خواجہ آصف نے بڑی خوشخبری سنا دی
-
پی ٹی آئی کے اہم رہنما انتقال کر گئے
-
آئی پی پیز کو دفن کر دیا ، اب بجلی کو اتنا سستا کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کر کے را...
-
درآمدی سولر پینل پر کسٹمز ڈیوٹی کیلیے نئی قیمتیں مقرر
-
ان ٹارگٹڈ کراس سبسڈی ختم، بجلی کی پوری قیمت وصول کرنے کا فیصلہ
-
بجلی کی پیداوار سے متعلق وزیراعظم کا بڑا فیصلہ
-
ذوالحج 1447 ہجری کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ سپارکو نے ممکنہ تاریخ بتا دی
-
شاطر ڈرگ ڈیلر پنکی، جس نے شناخت چھپانے کیلیے تیزاب میں انگلیاں جلائیں، زندگی سے متعلق اہم انکشافات
-
شادی میں لیگ پیس نہ ملنے پر تصادم، نوجوان ہلاک
-
کتابوں پر پلاسٹک کور چڑھانے پر مکمل پابندی عائد، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ
-
نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی، وزیر اعطم نے ہدایت جاری کر دی



















































