پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو گولی مارلی

datetime 15  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے سابق بیٹر سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار نے خود کو مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹیٹ ریزرو پولیس فورس کے اہلکار نے اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کی گردن میں گولی ماری۔ اہلکار چھٹیوں پر گیا ہوا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اہلکار سچن ٹنڈولکر کی وی وی آئی پی سیکیورٹی کا حصہ تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 39 سالہ پرکاش نے اپنی سرکاری گن سے خود کو گردن میں گولی ماری۔ اس نے پسماندگان میں بوڑھے والدین، بیوی اور دو چھوٹے بچے چھوڑے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر کرن شندے نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر تقریبا ڈیڑھ بجے پیش آیا، مبینہ خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…