نئی دہلی (آن لائن ) بھارتی سپریم کورٹ نے گائے کے گوشت پر پابندی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کو 2 ماہ کے لیے معطل قرار دیتے ہوئے گائے کے گوشت کے فروخت اور ذبح کرنے پر پابندی ختم کر دی اور تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں ۔ملکی و غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کے روز بھارت کی سپریم کورٹ میں گائے کو ذبح کرنے اور گوشت کے فروخت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے، عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد گائے کے گوشت کے فروخت اور ذبح کرنے پر پابندی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کو 2ما ہ کے لیے معطل قرار دے دیا اور تمام فریقین کو نوٹس جاری کردئیے واضح رہے کہ عید سے چند روز قبل بھارتی ہائی کورٹ نے گائے کو ذبح کرنے اور گوشت کے فروخت پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے مسلم عمائدین نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے اور پیر کے روز ہی سرینگر کی اسمبلی میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ارکین اسمبلی نے پابندی کے فیصلے کو مستر د کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا تھا اور اجلاس کا ایجنڈا بھاڑ کر شدید نعرہ بازی کی تھی ۔