جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی

datetime 9  مئی‬‮  2024 |

نئی دلہی (این این آئی)2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی نقب کشائی بی سی سی آئی نے پیر کو کی، جس کا خود بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے مذاق اڑایا۔اس بار بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی میں کافی تبدیلی کی گئی ہے، اس بار نیلے اور نارنجی رنگ کو نمایاں کیا گیا ہے۔جوں ہی بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے باضابطہ طور پر کھلاڑیوں کی نئی کٹ پہنے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو اس پر میم کا سلسلہ شروع ہوگیا اور صارفین نے مشہور کامیڈی شو ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کی یادیں تازہ کردیں۔ایک سوشل میڈیا صارف نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کو بھارتی پیٹرولیم کمپنی کی ورکر کے یونیفام سے ملا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کو معروف ڈٹرجن سے مماثلت رکھنے پر بی سی سی آئی کو ٹرول کیا اور اچھا گرافک ڈیزائنر رکھنے کا مشورہ دیا جبکہ بیشتر صارفین کی مشہور کامیڈی شو ‘تارک مہتا کا اولٹا چشمہ’ سے جڑی یادیں تازہ ہوگئیں۔واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا ا?غاز یکم جون سے امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے اور 29 جون کو فائنل کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں20 ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف 55 میچز کھیلیں گی۔ ٹورنامنٹ کے میچز امریکا کے 3 اور ویسٹ انڈیز کے 6 مقامات پر منعقد ہوں گے۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…