اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

سابق کیوی کرکٹر بھی امریکا کے ورلڈکپ اسکواڈ کاحصہ بن گئے

datetime 4  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ولنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ کے سابق جارح مزاج کرکٹر کورے اینڈرسن کو امریکا نے اپنے ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنالیا۔گزشتہ روز آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے میزبان ممالک ویسٹ انڈیز اور امریکا نے اپنے اپنے اسکواڈز کا اعلان کیا، تاہم امریکی اسکواڈ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں سابق کیوی کرکٹر کورے اینڈرسن کو میگا ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کا موقع فراہم کیا۔

سابق کیوی کرکٹر سال 2015 کے ورلڈکپ اسکواڈ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا حصہ تھے۔امریکی اسکواڈ کی قیادت موننک پٹیل کے سپرد ہوگی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون جونز، آندریاس گوز، علی خان، ہرمیت سنگھ، ملند کمار، جیسی سنگھ، نسراگ پٹیل، نتیش کمار، نوشتش کینجگے، سوربھ نیتھرالوکار، شیڈلے وین شالووک، شایان جہانگیر اور اسٹیون ٹیلر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ پہلی بار امریکی ٹیم میگا ایونٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…