ملتان(نیوز ڈیسک)سانحہ منیٰ میں شہید ہونےوالے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بھانجے اسد مرتضی گیلانی کی میت ملتان میں ا±ن کے گھر پہنچادی گئی۔شہید اسد مرتضی گیلانی کی میت کو ملتان ائیر پورٹ سے گیلانی ہاوس پہنچائی گئی ہے،اسد مرتضی گیلانی کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ایم سی سی گراونڈ میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین درگاہ حضرت موسیٰ پاک کے احاطہ میں کی جائے گی۔میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ منیٰ واقعے میں شہید ہونے والے تمام پاکستانیوں کی میتوں کو پاکستان لانے کی اجازت ہونی چائیے تھی،اسد مرتضی کی میت کو پاکستان لانا بہت مشکل تھا۔