پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان

datetime 29  اپریل‬‮  2024 |
عمران خان
عمران خان

راولپنڈی(این این آئی)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میری میڈیا ٹاک پر پابندی لگا کر میرے بنیادی حقوق ختم کر دیے گئے ہیں، میں اداروں کو کیسے نقصان پہنچا سکتا ہوں؟انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں ہماری پٹیشن زیر التوا ہیں جن پر سماعت نہیں کی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میرے دور حکومت کا موجودہ دور سے موازنہ نہیں ہو سکتا ہے، ملک کے جو حالات ہیں ان میں سرمایہ کاری ہی بچا سکتی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز کے علاوہ کسی کو بھی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا اختیار نہیں دیا ، مجھے پارٹی رہنماؤں سے صرف 30منٹ ملاقات کی اجازت ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے نام پر مشاورت کرکے بتاؤں گا۔وزیر اعظم کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے پتا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ تصاویر بنا کر بھی صوبے کو اس کا حق نہیں دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…