پیرس(نیوز ڈیسک)فرانس میں موسلا دھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 16افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، مقامی حکام نے بتایا کہ بحیرہ روم کی ساحلی پٹی پر واقع علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب کی صورت حال کا سامنا ہے۔مقامی حکام کے مطابق سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 16افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 5لاپتہ ہیں۔ مرنے والوں میں 3معمر افراد بھی شامل ہیں جو ایک اولڈ ہاﺅس میں پانی بھر جانے کے باعث ہلاک ہوئے۔ سیاحتی شہر کانز کے ریلوے اسٹیشن میں بھی سیلابی پانی داخل ہوگیا جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔