جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

دونوں بھائیوں کا آپس میں جھگڑا چل رہا ہے

datetime 24  اپریل‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)رہنما پاکستان تحریک انصاف لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی۔ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ نواز اور شہباز شریف کا آپس میں جھگڑا چل رہا ہے، ایک طرف نواز شریف کا گروپ ہے جس میں رانا ثنااللہ، خرم دستگیر اور سعد رفیق اور جاوید لطیف ہیں، یہ گروپ کہتا ہے کہ ہم سے حساب نا لینا یہ ہماری حکومت نہیں ہے، نواز شریف ہوگا تو ہماری حکومت ہوگی، انہوں نے خود کو الگ کرلیا شہباز شریف سے۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کسی اور کی گود میں چلے گئے ہیں، یہ حکومت کسی اور کی فرمائش پر چل رہی ہیں، نا وزیر خزانہ ان کا ہے، نا وزیر داخلہ ان کا ہے، ہم نے تو دیکھ لیا ہے کہ کس کی حکومت یہاں چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کاروباری آدمی ہیں، وہ کاروبار کرنے آتے ہیں، انہوں نے پاکستان کو کاروباری حب بنا دیا، یہاں سے مفاد اٹھا کر وہ واپس لندن روانا ہوجائیں گے،نواز شریف تو سپریمو ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…