ٹوکیو(نیوزڈیسک)جاپانی ماہرین نے کافی پینے کے شوقین افراد کیلئے ایک ایسی ننھی منی کافی مشین متعارف کر وائی ہے جو نا صرف پاکٹ میں باآسانی رکھی جاسکتی ہے بلکہ اسے چلانے کیلئے بجلی کی بھی ضرورت پیش نہیں آتی۔10 انچ لمبی اس ہینڈ پاورڈ کافی مشین کے اندر مو جود کپ میں کافی پاﺅڈر اور گرم پانی ڈال کر اس کی اوپری طرف مو جود بٹن کو ہاتھ سے دبایا جاتا ہے اور 10 منٹ میں گر ما گرم کافی تیار ہے۔