ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال ، بچوں نے گلدستے پیش کئے

datetime 22  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ،ایرانی صدر کو وزر اعظم ہائوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، وزیر اعظم کابینہ ارکان کا تعارف کرایا ـتفصیلات کے مطابق ایرانی خاتون اول، وزیر خارجہ، کابینہ ارکان، اعلیٰ حکام اور بڑا تجارتی وفد بھی ان کے ساتھ ہیں، وفاقی وزیر حسین پیرزادہ نے نورخان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا، پاکستانی ثقافت کے مطابق بچوں نے ایرانی صدر کو گلدستے پیش کیے۔

بعد ازاں ایرانی صدر وزیر اعظم ہائوس پہنچے، وزیر اعظم شہباز شریف نے ابراہم رئیسی کا استقبال کیا، انہیں وزر اعظم ہائوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔وزیر اعظم نے ایرانی صدر سے کابینہ اراکین کا تعارف کروایا، صدر نے ارتھ ڈے کی مناسبت سے پودا لگایا۔ایرانی صدر ابراہیم ریئسی نے وزیرخارجہ اسحق ڈار سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاک ایران تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور ایران نے ورک فورس اور فلم و سنیما میں تعاون کے لیے ایم اویوز کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے ایران کیساتھ مزید 2 ایم اویوزکی منظوری دے دی ہے، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن پر الگ الگ سمریوں کی منظوری لی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ دونوں ممالک میں فلم کے تبادلے اور سنیما کوآپریشن کاایم ایو یو بھی ہوگا، ایم اویوکے تحت فلم کیلئے جوائنٹ پروڈکشن پراجیکٹس کیے جائیں گے، ایک دوسرے کی فلم انڈسٹری کو سمجھنے کے لیے وفود کا تبادلہ کیا جائیگا، ایم او یوکے تحت ایک دوسرے کے ممالک میں فلم ویکس اور دیگر ثقافتی تقریبات کا انعقاد ہوگا۔ذرائع کے مطابق مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں متوقع ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…