جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیش غیر ملکی شہریوں کیلئے خوف کی علامت بن گیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش غیر ملکی شہریوں کیلئے خوف کی علامت بن گیا،بنگلہ دیش نے دو غیر ملکی شہریوں کی ہلاکت بعد اتوار کو ملک میں تمام غیر ملکی سفارتکاروں اور شہریوں کی سکیورٹی کو بڑھا دیا ۔قتل کے دونوں مختلف واقعات کی ذمہ داری شدت پسند گروپ داعش نے قبول کرتے ہوئے مزید ایسے حملے کرنے کی دھمکی دی ۔گزشتہ روز 65 سالہ جاپانی شہری کونیو ہوشی کو تین نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں شمالی ضلع رنگ پور میں اس وقت فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جب وہ یہاں ایک زرعی منصوبے کا معائنہ کرنے جا رہے تھے۔اسی انداز سے حملہ آوروں نے دارالحکومت ڈھاکا میں اطالوی شہری شزرے تاویلا کو قتل کیا تھا۔ماضی میں بنگلہ دیش میں غیر ملکیوں پر حملوں کے واقعات بہت ہی کم رونما ہوئے ہیں تاہم گزشتہ سال سے ملک میں مذہبی انتہا پسندی میں اضافہ دیکھا گیا جس کا نشانہ چار آزاد خیال بلاگرز بن چکے ہیں۔ قتل کیے جانے والے ان بلاگرز میں ایک امریکی شہری بھی شامل تھا۔ڈھاکا میں پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں غیر ملکی سفارتکاروں اور شہریوں کے گھروں اور جائے کار پر فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔شدت پسند گروپ داعش مشرق وسطیٰ میں سرگرم ہے اور اس نے اپنا دائرہ اثر بڑھانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ٹوئٹر پر داعش نے بنگلہ دیش میں مزید حملے کرنے کا انتباہ کیا تھا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…