جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

کالاباغ ڈیم،پیپلزپارٹی کا ن لیگ کو چیلنج

datetime 5  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(نیوزڈیسک)قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف سیدھے سادھے آدمی ہیں وزیر اعظم کی ٹیم وفاق کو کمزور کررہی ہے -بے نظیر قتل کیس میں آصف علی زر داری گواہی نہیں دے سکتے خواجہ آصف میں ہمت ہے تو کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں آصف زرداری گواہی نہیں دے سکتے جب کہ مارک سیگل کو آصف زرداری نے نہیں خریدا۔ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بارے میں مارک سیگل کے الزامات پرانے ہیں اور پیسے دے کر کام لینا پرویز مشرف کی روایت ہے۔ اگر پیپلز پارٹی پیسے سے گواہ خریدتی تو کروڑ روپے خرچ کرکے 30-40گواہ کھڑے کر دیتے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سیدھے سادھے آدمی ہیں اور ان کی ٹیم انہیں غلط مشورے دے رہی ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) وفاق کو کمزور کرنے کا سبب بن رہی ہے۔خورشید شاہ نے کہاکہ میاں نواز شریف نے کسان ریلیف پیکج تقریب میں کسانوں کو نہیں بلکہ اپنے ہی لوگوں کو بٹھایا تھا جبکہ اسحاق ڈار نے تقریر لکھ کر میاں صاحب کے ہاتھ میں دی اور انہوں نے اعلان کردیا۔ کالا باغ ڈیم کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف میں ہمت ہے تو وہ کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…