بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں غیرملکی سپلائرز کو بزنس کی اجازت

datetime 16  اپریل‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے غیر ملکی سپلائرز اکائونٹ پر پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے، مقامی سطح پر فروخت کرنے اور دوسرے ممالک کو ری ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آرنے نئے کسٹمز بونڈڈ فسلیٹیشن رولز 2024رولز پر مشتمل کسٹمز رولز 2001میں ترامیم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن کے ذریعے ان ترامیمی رولز کا اطلاق کردیا ہے۔

ان کسٹمز بونڈڈ فسلیٹیشن رولز کے تحت غیر ملکی سپلائرز اکائونٹس پرپیٹرولیم مصنوعات درآمد کی جاسکیں گی جبکہ مقامی سطح پر فروخت اور دوسرے ممالک کو ری ایکسپورٹ بھی کی جاسکیں گی۔ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ رولز میں کہا گیا کہ تیل کے غیر ملکی سپلائرز کے پاس پاکستان میں اپنا ذاتی رجسٹرڈ بزنس قائم کرنے یا پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنی کی سبسڈری(ذیلی ادارے)کے ذریعے آپریٹ کرنے کا آپشن ہوگا۔

رولز میں کہا گیا کہ تیل کے انٹرنیشنل سپلائرز پاکستان میں جہاں کہیں بھی کسٹمز بونڈڈ ویئر ہاس میں پبلک میں خام تیل یا دیگر پیٹرولیم مصنوعات رکھیں گے وہاں مقامی خریدار یا ری ایکسپورٹ کیلئے موجود خام تل و دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی بغیر فارم ایکسچینج کے انوینٹری رکھنے کی بھی اجازت ہوگی۔رولز میں کہا گیا کہ انٹرنیشنل آئل سپلائرز پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنی کی جس سبسڈری کے ذریعے آپریٹ کرے گا، اس سبسڈری کا ایف بی آر کے پاس رجسٹرڈ ہونا لازمی ہوگا اور پاکستان میں بینک اکانٹ ہونا بھی لازمی ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…