جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

روسی سائنسدان نے طویل العمری کے راز کا پردہ فاش کردیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک) جانوروں پر کامیاب آزمائش کے بعد روسی ماہر نے لمبی عمر پانے کے لئے لاکھوں سال قدیم بیکٹیریا اپنے جسم میں داخل کیا ہے۔ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدان اناتولی پروشکوف نے سائبیریا کے مستقل برف میں رہنے والے علاقے سے 35 لاکھ سال قدیم بیکٹیریا دریافت کیا ہے۔ اس بیکٹیریا کا نام بیکیلس ایف ہے اور اسے جب چوہوں کے جسم میں داخل کیا گیا تو وہ زیادہ چاق و چوبند اور صحت مند دکھائی دیئے۔ اس کے بعد اناتولی نے اسے اپنے جسم پر آزمانے کا فیصلہ کیا۔ دوسرے روسی ماہرین کے مطابق یہ قدیم بیکٹیریا انسان کو طویل عمر دے سکتےہیں۔ سائبیرین ٹائمز کے مطابق سائنسدان اناتولی اپنے جسم میں بیکٹیریا داخل کرنے کے بعد بہت بہتر ہیں اورانہیں دو سال سے زوکام نہیں ہوا اور اس کے مثبت اثرات بہت واضح طورپر دیکھے جاسکتے ہیں۔اناتولی کے مطابق ان کی طبیعت میں جو بہتری واقع ہوئی ہے وہ اسے بیان نہیں کرسکتے اور یہ حقیقت ہے کہ جسم میں داخل کئے گئے بیکٹیریا کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں لیکن بیکٹیریا پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس کے فوائد واضح ہوسکیں۔ ایک اور تجربے میں ایک چوہیا میں اس بیکٹیریا نے طویل عمر میں بھی نسل بڑھانے کی صلاحیت برقرار رکھی اور بعض چوہیا دیر سے بوڑھی ہوئیں۔ ماہرین کے مطابق یہ بیکٹیریا خود لاکھوں برس سے زندہ ہے اور اس کے راز سے پردہ اٹھانا ابھی باقی ہے۔ بروشکوف نے دعویٰ کیا کہ اس علاقے کے مقامی لوگ بہت طویل عرصے تک زندہ رہتے ہیں اور وہ ایسا پانی پیتے ہیں جن میں یہ بیکٹیریا موجود ہوتےہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…