ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

آئی پی ایل، خاتون اسٹیڈیم میں بیٹھی میچ کے بجائے موبائل پر کیا دیکھتی رہی؟ تصویر وائرل

datetime 8  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)22 مارچ سے شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (اذئی پی ایل) کے ایک میچ کی دلچسپ تصویر وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی رائے پیش کر رہے ہیں۔آئی پی ایل کے میچز دیکھنے اور اپنے پسندیدہ کرکٹرز سے ملاقات کے لیے شائقین کرکٹ نے کئی ماہ قبل ہی ٹکٹس خرید لیے تھے، ایسے میں وائرل ہونے والی ایک تصویر نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

تصویر میں خاتون اسٹیڈیم میں بیٹھی رائل چیلنجرز بنگلور اور لکھنؤ جائنٹس کا میچ دیکھنے کے بجائے امریکی سٹ کام فرینڈز دیکھ رہی تھی۔کئی صارفین تذبذب کا شکار نظر آئے کہ خاتون نے فرینڈز کو لائیو میچ پر ترجیح کیوں دی۔دیپک کمار نامی صارف نے رونے والے ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھے یقین نہیں آرہا کہ یہ لڑکی آئی پی ایل میچ کے دوران سیریز دیکھ رہی ہے’۔

صارف کی ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد کئی افراد نے اظہارِ خیال کیا اور کہا کہ اس میں کوئی بڑی بات نہیں، ہو سکتا ہے کہ میچ دلچسپ نہ ہو رہا ہو اسی لیے خاتون نے فرینڈز دیکھنے کو ترجیح دی۔کچھ کا کہنا تھا کہ مذکورہ لڑکی اگر میچ سے اکتا چکی تھی تو وہ گھر جاسکتی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…