سرگودھا(این این آئی) سرگودھا میں نوجوان بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے اپنی 22 سالہ بہن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور مقدمہ قتل درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔جبکہ مقتولہ دوشیزہ کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔
سرگودھا کے گاؤں ڈھل میں نوجوان بھائی بلال نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے اپنی 22 سالہ جویریہ بی بی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا تھانہ بھیرہ پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر دی اور مقدمہ قتل درج کر کے مصروف تفتیش ہے جبکہ مقتولہ دوشیزہ کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔