منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

محض ایک سیریز کے بعد قیادت سے ہٹائے جانے پر شاہین ناخوش

datetime 1  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک سیریز کے بعد کپتانی سے ہٹائے جانے پر ناخوش ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کاکول میں قومی ٹیم کے کیمپ کے دوران سلیکٹرز نے شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی تو فاسٹ بالر نے ایک مرتبہ پھر پوچھا کہ ان کو ہٹانے کی وجہ کیا ہے۔

اس موقع پر سلیکٹرز نے جواب دیا کہ بیٹسمین فاسٹ بالر سے اچھے کپتان ثابت ہوتے ہیں اس لیے تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔شاہین نے سلیکٹرز کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد بابر اعظم نے 15 نومبر کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بابر کے استعفے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔شاہین کی زیر قیادت قومی ٹیم نے ایک ہی سیریز میں شرکت کی تھی اور نیوزی لینڈ میں ہونے والی اس سیریز میں قومی ٹیم کو 1-4 کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس کے بعد پاکستان سپر لیگ میں بھی ان کی ٹیم دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کی پرفامرمنس انتہائی ناقص رہی اور وہ پہلے ہی رانڈ میں باہر ہو گئی۔اسی دوران شاہین کو قیادت سے ہٹانے کی بازگشت شروع ہوئی اور اب ایک بار پھر بابر اعظم کو قیادت سونپ دی گئی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…