منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بابراعظم مسلسل 3 آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے پہلے کپتان بن جائیں گے

datetime 1  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹر بابراعظم مسلسل 3 آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے پہلے کپتان بن جائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے بابراعظم سے ملاقات کے بعد انہیں ایک مرتبہ پھر ٹی20 اور ون ڈے فارمیٹ میں گرین شرٹس کی قیادت دوبارہ سونپ دی ہے۔شاہین آفریدی کو کپتانی ملنے کے بعد محض ایک ٹی20 سیریز میں قیادت کا موقع فراہم کیا گیاجس میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بابراعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے ٹی20 ورلڈکپ 2021، ٹی20 ورلڈکپ 2022 اور آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 کھیلا تاہم کوئی ایونٹ نہیں جیت سکا۔

اسی طرح ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)کے تحت ایشیاکپ میں بابراعظم نے 2022، 2023 کھیلا اور وہاں بھی ٹائٹل حاصل کرنے سے محروم رہی۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں بابراعظم 2022 سے کپتان کے فرائض نبھارہے ہیں تاہم مسلسل تین سیزن بطور کپتان کھیلنے کے باوجود ٹیم کو ٹرافی جتوانے میں ناکام رہے ہیں۔دوسری جانب قیادت سے سبکدوش کیے گئے شاہین آفریدی 2 مرتبہ لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کا ٹائٹل جتوانے میں کامیاب رہے ۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…