منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بابر اعظم کے والد نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

datetime 30  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے معنی خیز پوسٹ شیئر کر دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 29 سالہ کرکٹر کے والد اعظم صدیقی نے بابر اعظم کو ممکنہ طور پر پھر سے کپتان بنانے کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں کے دوران نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے اور ساتھ ہی کسی کا نام لیے بغیر معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ تیر تیری طرف ہی آئے گا یوں ہوا میں شکار نہ کرنا :: ڈوب جانے کا جس میں خطرہ ہے ایسے دریا کو پار مت کرنا :: دھوکہ وفا کی راہ میں کھائے ہیں ضرور مگر دھوکہ دیا نہیں، ہم نے گزار دی فقیری میں زندگی مگر ضمیر کا سودا نہیں کیا ، دل کو جلا کر دیے ہیں زمانے کو روشنی :: جگنو پکڑ کر ہم نے اجالا نہیں کیا ، پاکستان زندہ باد۔خیال رہے کہ بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، لیکن انہوں نے گزشتہ برس ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث بیٹے پر ہونے والی تنقیدوں سے دلبرداشتہ تھے۔انہوں نے گزشتہ برس نومبر میں بابر اعظم کی جانب سے قومی ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد اپنا انسٹاگرام اکانٹ بھی ڈی ایکٹیویٹ کر دیا تھا تاہم انسٹاگرام اکانٹ ڈی ایکٹیویٹ کرنے کے چند ہفتوں بعد دسمبر کے اختتام سے قبل ہی دوبارہ اپنا اکانٹ ایکٹیویٹ کرلیا تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…