منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوچز کی تلاش، پی سی بی نے اشتہار دے دیا

datetime 30  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے قومی ٹیم کے کوچز کیلئے اشتہار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے کوچز کا تاحال فیصلہ نہیں کر سکا، قومی ٹیم کے کوچز کے لیے پی سی بی نے نامور غیر ملکی کرکٹرز سے رابطے کیے تھے، جن میں آسٹریلیا کے شین واٹسن، جسٹن لینگر اور مائیک ہیسن سے بھی رابطہ کیا گیا تھا لیکن وہ بھی پیشکش سے انکار کرچکے ہیں۔

اب پی سی بی نے ہیڈ کوچ کیلئے ورلڈکپ جیتنے والے کوچ گیری کرسٹن اور بالنگ کوچ کے لیے آسٹریلیا کے جیسن گلیسپی سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد ان کے ساتھ معاملات طے پانے کا امکان ہے تاہم حال ہی میں پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر قومی ٹیم کے کوچز کے لیے اشتہار بھی جاری کیا جس میں بورڈ کو ریڈ اور وائٹ بال ہیڈ کوچز کی تلاش ہے۔اشتہار کے مطابق ریڈ بال اور وائٹ بال کے لیے الگ الگ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اپریل رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان شیڈول پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کے انعقاد میں ایک ماہ سے بھی کم کا عرصہ رہ گیا ہے لیکن ابھی تک قومی ٹیم کے کوچ کا نام فائنل نہیں ہو سکاجبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس کو بین الاقوامی معیار کے برابر لانے کے لیے پی سی بی نے ایبٹ آباد کاکول کی ملٹری اکیڈمی میں فوج کی زیر نگرانی تربیتی کیمپ لگایا ہے جس میں 30 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…