منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی

datetime 29  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے کاکول اکیڈمی میں آرمی ٹرینر کی زیر نگرانی ٹریننگ شروع کردی ہے ، جہاں کرکٹرز کی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف ڈریلز کرائی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق کاکول کیمپ کا پہلا روز قومی کھلاڑیوں کے لیے سخت ثابت ہوا جبکہ پاکستانی کرکٹرز کی دوسرے روز بھی ٹریننگ جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ افطار سے قبل کھلاڑیوں کی فیزیکل ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا،کھلاڑیوں نے ڈھائی گھنٹے پر مشتمل فیزیکل ٹریننگ سیشن کیا۔ذرائع کے مطابق روزیدار کھلاڑیوں نے بھی یکساں فیزیکل ٹریننگ میں شرکت کی، کھلاڑیوں کے درمیان آج رسہ کشائی کا کھیل بھی کھیلا گیا۔ذرائع کے مطابق فزیکل ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ افطار کے بعد شروع ہوا جوکہ تین گھنٹے پر مشتمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ٹریننگ کے باعث بیشتر کھلاڑیوں کو گزشتہ رات سخت تھکاوٹ محسوس ہوئی، چند کھلاڑیوں نے نماز عشاء کرسی پر بیٹھ کر ادا کی۔ذرائع کے مطابق پہلے روز کھلاڑیوں نے دو کلومیٹر دوڑ لگائی جبکہ جم سیشن کے دوران کھلاڑیوں کی 5 مختلف فیزیکل ٹریننگ ہوئی جس کے بعد کاکول کیمپ کے دوسرے روز بیشتر کھلاڑی تاخیر سے جاگے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا آرمی کے تعاون سے قومی کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ ایبٹ آباد کی کاکول اکیڈمی میں لگایا گیا ہے جو کہ 8 اپریل تک جاری رہے گا۔کیمپ میں پی سی بی نے 29 کھلاڑیوں کو طلب کیاہو اہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…