جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

، لالو پرساد پاگل ہو گئے ہیں،بیف کے متعلق بیان پر بی جے پی برہم

datetime 4  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہار(نیوز ڈیسک) بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات سے قبل راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کے بیف کے متعلق ایک بیان کو بی جے پی نے مسئلہ بنا لیا ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں گائے کا گوشت ہندو اور مسلمانوں کے درمیان ایک عرصے سے تنازعے کا باعث رہا ہے اور اس پر ایک عرصے سے سیاست ہوتی رہی ہے۔لالو پرساد نے سنیچر کو نیوز ایجنسی اے این آئی کے دیے جانے والے ایک بیان میں سوال کیا تھا ’ کیا ہندو بیف نہیں کھاتے ہیں؟‘اسی حوالے سے انھوں نے مزید کہا تھا: ’جو بیرون ممالک جاتے ہیں وہ بیف کھا رہے ہیں کہ نہیں؟ اپنے آپ کو ہندو کہنے والے بھی تو بیف کھا رہے ہیں۔ جو گوشت کھاتے ہیں ان کے لیے گائے اور بکرے کے گوشت میں کیا فرق ہے؟‘لالو نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) بیف کا نام لے کر پورے ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔بی جے پی کے رہنماؤں نے لالو پرساد کے اس بیان کو بنیاد بنا کر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔بی جے پی کے رہنما اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اسے ’ہندوؤں کو بدنام‘ کرنے والا بیان قرار دیا ہے۔گری راج نے ٹویٹ کیا: ’لالو بورا (پاگل ہو) گئے ہیں، ہندو گائے پالنے والے کبھی گائے نہیں کھاتے۔ ووٹ کے لیے ہندو کو بدنام نہ کریں۔ (اپنے) الفاظ واپس لیں نہیں تو ان کے گھر سے تحریک شروع کر دوں گا۔‘مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڈھ? نے بھی اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے اسے ہندوؤں کے عقیدے پر ضرب سے تعبیر کیا ہے۔بی جے پی کے حملے کے بعد لالو نے وضاحت دی ہے کہ بیف کا مطلب گائے کاگوشت نہیں ہوتا ہے۔انھوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے گوشت نہ کھانے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ بقول ان کے ’گوشت کھانے سے بیماری ہوتی ہے۔‘خیال رہے کہ حال ہی میں دارالحکومت دہلی سے قریب ایک گاؤں میں ایک مسلمان کو گائے کے گوشت کے شبے میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…