پیرس(نیوزڈیسک)فرانسیسی کسٹم حکام نے 115 بچھوئوں کو امریکہ پارسل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ایک امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی کسٹم حکام نے پیرس کے چارلس ڈی گائولے ایئرپورٹ سے 115زندہ بچھو قبضے میں لے کر انہیں امریکہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی یہ پینڈینس نامی بچھو امریکہ میں فروخت کیلئے پارسل کے ذریعے کیمرون سے امریکہ بھجوائے جارہے تھے ۔اس بچھو کی درجہ بندی شہنشاہ بچھوئوں کے نسل میں کی گئی ہے ۔
ان بچھوئوں کو پلاسٹک کے کپس میں پیک کیاگیا تھا ۔ان بچھوئوں کا امریکہ میں وصول کنندہ انٹر نیٹ پر نئے جانداروں کی فروخت کا کام کرتاہے ۔گزشتہ سال فرانسیسی کسٹم حکام نے معدوم انواع کے جانداروں سے متعلق عالمی تجارتی قانون کے تحت 1392زندہ جانداروں کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ۔
فرانسیسی کسٹم حکام نے 115 بچھوئوں کو امریکہ پارسل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
3
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں