اتوار‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں بدنظمی،شیرافضل مروت کی پھر پارٹی ارکان سے توتکرار

datetime 25  مارچ‬‮  2024 |

اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں بدنظمی ہوگئی،شیرافضل مروت کی ایک بار پھر پارٹی ارکان سے توتکرار ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کورکمیٹی کے اجلاس میںفردوس شمیم نقوی نے اظہار خیال خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیرافضل مروت کے ساتھ کوئی استاد رکھنا چاہئے جو اسے پڑھائے اور سمجھائے،اپنے ہی لوگوں پر شیر افضل مروت اٹیک کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت نے کہاکہ میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، کوئی باہر نہیں نکلتا،سب چھپے ہوئے ہیں،میں نے پی ٹی آئی کو لیڈ کیا ہے،میرے خلاف پی ٹی آئی کے اپنے ارکان باتیں کرتے ہیں۔پی ٹی آئی ارکان نے کہاکہ شیر افضل مروت مینڈیٹ سے ہٹ کر بات کرتے ہیں،دو ماہ میں پی ٹی آئی کا بیانیہ بنتا ہے شیرافضل مروت ختم کر دیتے ہیں۔شیرافضل مروت کو روکنے کی کوشش میں نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ کی شیرافضل مروت سے تلخ کلامی ہوگئی،شیر افضل مروت نے کہا کہ باہر آئو تمہیں میں بتاتا ہوں، نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ آجا ئوباہر مجھے شعیب شاہین مت سمجھنا۔چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان، علی محمد خان، نعیم پنجوتھا و دیگر ارکان نے معاملہ رفع دفعہ کرایا۔



کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…