اتوار‬‮ ، 15 فروری‬‮ 2026 

سیاسی مداخلت کے باعث ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل تھامسن مستعفی

datetime 25  مارچ‬‮  2024 |

لاہور( این این آئی)گورنرپنجاب کی جانب سے ایچی سن کالج کو احدچیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف کرنے کا حکم دیا گیا ہے،پرنسپل کے انکارپرگورنر ہائوس نے فیس معاف کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،پرنسپل ایچی سن کالج نے احتجاجاً مستعفی ہو کر پاکستان سے واپس جانے کا اعلان کردیا، مینجمنٹ کمیٹی سے سید بابر علی بھی مستعفی ہو گئے جبکہ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پرنسپل ایچی سن کالج دومرتبہ استعفے کی درخواست دے چکے تھے ، بورڈ نے نئے پرنسپل کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا،پرنسپل کالج ایک سال میں 100سے زائد چھٹیاں کرتے تھے ، انکوائریز سے بچنے کے لئے یہ حربہ اپنایا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق احد چیمہ کے اہل خانہ نے اسلام آبادمنتقلی کے باعث چھٹیوں کے دوران فیس نہ لینے کی درخواست دی۔پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل تھامسن نے فیس معافی کی درخواست مستردکی،گورنرہائوس سیکریٹریٹ نے اختیارات استعمال کرتے ہوئے فیس معاف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پرنسپل ایچی سن کالج نے احتجاجی طورپرپاکستان سے واپس جانے کااعلان کردیا، مستعفی پرنسپل ایچی سن کالج نے خط میں کہا کہ اسکولوں میں سیاست اور سفارشوں کی کوئی جگہ نہیں،چند افرادکو فائدہ پہنچانے کے لئے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جاتا ہے۔مائیکل اے تھامسن نے خط میں کہاکہ گورنر ہائوس کے فیصلوں نے انتظامی امور میں خرابی پیدا کی، پاکستان کے معروف اسکول میں غیرضروری مداخلت کا سوچ نہیں سکتا تھا،یکم اپریل سے عہدہ چھوڑ دوں گا،انتظامی معاملات سے اب دور رہوں گا۔

گورنر ہاوس سیکرٹریٹ نے موقف اختیارکیا کہ ایچی سن کالج میں 3 ہزار طلبا ء تعلیم حاصل کررہے ہیں،چند طلبا ء کی فیس معاف کرنے سے اسکول کو مالی نقصان نہیں ہوگا،اگر والدین کی کسی اورشہرپوسٹنگ ہوجائے توفیس لے کر والدین پربوجھ نہیں بنناچاہیے ،بچوں کی والدہ نے ایچی سن انتظامیہ کو فیس معافی سے متعلق متعدد درخواستیں دیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کے سید بابر علی نے بھی استعفیٰ دیدیا ، انہوںنے 6فروری کو اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو ارسال کیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پرنسپل ایچی سن کالج دومرتبہ استعفے کی درخواست دے چکے تھے ، بورڈ نے نئے پرنسپل کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے استعفیٰ قبول نہیں کیا تھا، اگلے مہینے ایچی کالج کے نئے پرنسپل کی تعیناتی فائنل کر لی گئی ہے ،اگست 2024میں استعفیٰ قابل عمل ہو جانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ احد چیمہ ملازمت کی وجہ سے ایک سال سے اسلام آباد میں تعینات تھے، احد چیمہ کے بچے ایچی سن میں نہیں جا پا رہے تھے ، جو کلاسز بچوں نے نہیں لیں تھیں ان کی فیس معاف کرانے کی درخواست دی گئی تھی ۔ پرنسپل ایچی سن کالج 40لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے تھے ،40لاکھ روپے تنخوا ہ وصول کرنے کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے ، پرنسپل کالج ایک سال میں 100سے زائد چھٹیاں کرتے تھے ، انکوائریز سے بچنے کے لئے پرنسپل نے یہ حربہ اپنایا ہے ۔



کالم



بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ


نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…