ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جب تک اعظم خان کھیل رہا ہے پی سی بی میں کوئی عہدہ نہیں لوں گا، معین خان

datetime 25  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے کہا ہے کہ جب تک اعظم خان کھیل رہا ہے تب تک میں پی سی بی میں کوئی عہدہ نہیں لوں گا۔ اعظم خان کو وزن کم کرنے کے لیے سب سے زیادہ میں بولتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ شاہین آفریدی کی کپتانی میں ابھی ایک سیریز ہوئی، کپتانی واپس لینا مناسب نہیں،کرکٹر کی فارم اور فٹنس کی بہت اہمیت ہوتی ہے، عماد وسیم کرکٹ کھیل سکتا ہے، اگر عماد وسیم کی فارم اچھی ہے تو ضرور کھیلانا چاہیے۔

معین خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے ملکی کوچ ہونا چاہیے، اپنے کرکٹرز کی طرف دیکھیں، پاکستانی کرکٹرز کوچنگ کیلیے نااہل ہیں تو پی سی بی ایک کوچنگ ڈیولپمنٹ پروگرام کروائے۔سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ عامر نے ریٹائرمنٹ کیوں لی اگر وہ کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں ریٹائرمنٹ واپس لے لینی چاہیے۔معین خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی سیدرخواست ہے رمضان ٹورنامنٹ کی شرائط پر نظر ثانی کرے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…