بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

datetime 23  مارچ‬‮  2024 |

لاہور (این این آئی)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان 89 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے،اہل خانہ نے مرحوم کے انتقال کی تصدیق کردی۔مرحوم شہریار خان ہفتے کی صبح طبیعت خراب ہونے پرخالق حقیقی سے جاملے، مرحوم کی عمر 89 برس تھی، پسماندگان میں بیوہ اور چار بچے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شہریار خان پاکستان کے کامیاب سفارت کاروں میں شامل رہے، جنہوں نے 1957 میں پاکستان فارن سروس میں شمولیت اختیار کی اور انگلینڈ، اردن اور فرانس میں فرائض سرانجام دیے۔1990 میں وہ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ بھی تعینات ہوئے اور 1994 میں اپنی ریٹائرمنٹ تک برقرار رہے تھے۔سبکدوش چیئرمین شہریار خان اگست 1999 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ منسلک ہوئے، اور وہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر بھی رہے۔

شہریار خان کے ہی دور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا شاندار انعقاد کیا گیا تھا، جو بطور چیئرمین ان کے کریئر کی سب سے بڑی کامیابی تھی، جبکہ ان ہی کے دور میں پاکستان نے انگلینڈ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔دسمبر 2023 میں پہلی بار انہوں نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالا تھا۔بعد ازاںاگست 2014 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے شہریار خان کو دوسری بار بورڈ کا چیئرمین منتخب کر لیا تھا۔4اگست 2017 کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ شہر یار خان اپنی مدت ملازمت کے 3 سال پورے کرنے کے بعد چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شہریار خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ شہر یار خان مرحوم کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…