لاہور(نیوزڈیسک).اگست کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2روپے 40پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے ۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگست کے لئے فی یونٹ بجلی کی پیداوار پر فیول چارجز 6روپے 45پیسے مقرر تھے، لیکن یہ چارجز چار روپے 5پیسے رہے ، اس لئے بجلی کی قیمت میں 2روپے 40پیسے کمی کر دی جائے۔ درخواست پر 8اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا ۔