اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیلم جہلم سرچارج کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔نیپرا کو وزارت پانی و بجلی کی طرف سے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی مئی میں سرچارج کی مدت میں اضافے کی منظوری دے چکی ہے۔نیپرا نیلم جہلم سرچارج میں توسیع کو اپنے حساب کتاب میں شامل کرلے۔واضح رہے کہ نیلم جہلم سرچارج صارفین کے بجلی کے بلوں میں شامل کیا گیا تھا۔ہر صارف سے دس پیسے فی یونٹ سرچارج لیا جارہا ہے۔یہ سرچارج 2008 سے 31 دسمبر 2015 تک لگایا گیا تھا۔اس پر آصف علی زرداری کے دور حکومت میں عوام کی طرف سے کافی تنقید سامنے آئی تھی جبکہ روزنامہ اوصاف کے مطابق موجودہ حکومت سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ یہ سرچارج ختم کردے گی تاہم حساب کتاب اور ریونیو اکٹھا کرنے کے ماہر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس ٹیکس کو ختم نہ کرنے کی منظوری حاصل کرلی تھی۔