کراچی(نیوزڈیسک)معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو ارب کی سرمایہ کاری کے باوجود پاکستان اسٹیل مل بند ہے،سمجھ سے باہر ہے کہ سندھ حکومت اسے کیسے منافع بخش بنائے گی۔ چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے غیررسمی طورپاکستان اسٹیلز کو لینے کی بات کی ہے، تاہم حکومت سندھ نے پاکستان اسٹیلز کو لینے کے لیے تحریری طورپر رابطہ نہیں کیا۔
جبکہ چیئرمین نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کوپاکستان اسٹیلز خریدنے کے لیے قواعد وضوابط پورے کرنے پڑیں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے اس سے قبل حیسکو اورسیپکوکو لینے کی درخواست کی تھی مگربعد میں دلچسپی ظاہرنہیں کی۔
ڈیڑھ سو ارب کی سرمایہ کاری کے باوجود پاکستان اسٹیل بند
3
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں