ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سابق ایم پی اے سمیت (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے 25راہنماؤں کی تحر یک انصاف میں شمولیت

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے چوہدری محمدشبیر‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے 25راہنماؤں نے تحر یک انصاف میں شمولیت اور اہل تشیع کے قومی مر کز خواجگان نے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی حمایت کااعلان کر دیا جبکہ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ماضی کا حصہ بن جائیں گی آنیوالا وقت صرف تحر یک انصاف کا ہے ‘چےئر مین عمران خان آج لاہور میں شاندار جلسہ کریں گے اور ہم ثابت کر دیں گے لاہور تحر یک انصاف کا قلعہ بن چکا ہے ‘حکمرانوں کی دھونس اور دھاندلی کسی کام نہیں آئیگی اور انکو ضمنی انتخابات میں شکست کا منہ دیکھنا پڑ یگا۔ہفتے کے روز پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے چوہدری محمد شبیر اور (ن) لیگ کے لاہور سے تعلق رکھنے والے رانا اعجاز‘شیخ محمد اسماعیل خان ‘خالدرضا خان ‘حامد رضا گیلانی ‘خالد شاہین ‘ قاضی پر ویز ‘قاضی ناصر‘نعیم شاد ایڈوکیٹ ‘عارف چوہدری ‘بابر چوہدری شیخ اظہر ‘شفقت احمدبٹ ‘وقار شاہ ‘ناصر چنیوٹی ‘پیپلزپارٹی کے ڈاکٹر معین ‘محمد رشید ‘عظمت سلطان ‘نبیل عباسی ‘شاہد گل ‘آفتاب گل ‘سلطان مجاہد منہس ‘حمزہ گل ‘احمد ‘سعادت علی نے بھی تحر یک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال کے ہمراہ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات کے دوران عمران خان کی قیادت میں مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید اس موقعہ پر پنجاب کے آرگنائزر تحر یک انصاف چوہدری محمدسرور نے کہا کہ لاہور کے ضمنی انتخابات میں تمام طبقات تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اس لیے ہم سمجھتے ہیں ضمنی انتخابات میں کا میابی تحر یک انصاف کی ہی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اپنی واضح شکست نظر آرہی ہے جسکی وجہ سے وہ دھونس اور دھاندلی کا سہارا لے رہے ہیں تحر یک انصاف نے فیصلہ کر لیا ہے کہ دھاندلی کی کوشش کر نیوالوں کو نہ صرف ہاتھ توڑ دیں گے بلکہ انکے چہروں کو بھی قوم کے سامنے بے نقاب کیا جا ئیگا جس کیلئے تحر یک انصاف کے ٹائیگر ز پو لنگ اسٹیشن پر موجود رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اب عوام کے فیصلوں کا احترام کر نا بھی سیکھ لیں جب تک ملک میں شفاف انتخابی نظام قائم نہیں ہو گا اس وقت تک ملک میں ایماندار قیادت آگے آئیگی اور نہ ہی ملک سے کر پشن ‘ظلم ‘انصافی اور دیگر مسائل حل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کا آج4اکتوبر کو لاہور میں ہونیوالا جلسہ انتہا ئی اہم ہے جس میں چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان حکمرانوں کی کر پشن بے نقاب کر نے کے ساتھ ساتھ قوم کو اپنی عوام دوست پا لیسوں اور تحر یک انصاف کے منشور سے بھی آگا ہ کر یں



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…