جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

فائلرزسے ٹیکس کٹوتی کی وجہ ناکام ایس ایم ایس سروس قرار

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی جانب سے فائلر و نان فائلر سے ودہولڈنگ ٹیکس وصولی کے لیے ایکٹو ٹیکس پیئرز کا پتا چلانے کے لیے متعارف کرائی جانے والی ایس ایم ایس سروس ناکام ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں اور جمع نہ کرانے والوں کے لیے الگ الگ شرح سے ٹیکس لاگو کرنے کے باعث ٹیکس دہندگان اور ود ہولڈنگ ایجنٹس کی سہولت کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی ہے۔جس میں ٹیکس دہندہ کو یا ود ہولڈنگ ایجنٹ کو موبائل فون پر اے ٹی ایل کے بعد اسپیس اور اس کے بعد 13 ہندسوں پر مشتمل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر درج کرکے 9966 پر بھجوانے سے ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل ہونے یا نہ ہونے کی معلومات کی سہولت فراہم کی گئی ہے مگر ودہولڈنگ ایجنٹس اور ٹیکس دہندگان کی جانب سے شکایات کی جارہی ہیں کہ مذکورہ سروس سے فوری معلومات ملنا تو دور کی بات ہے کئی کئی روز تک جواب موصول نہیں ہوتا۔جس کے باعث ودہولڈنگ ایجنٹس کی جانب سے ٹیکس دہندگان سے ایکٹو ٹیکس پیئر ہونے کا ثبوت کے طور پر جمع کرائے جانے والے انکم ٹیکس گوشوارے کی کاپی طلب کرنا شروع کر دی گئی ہے جبکہ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندہ کو انکم ٹیکس گوشوارے کی کاپی فراہم کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ انکم ٹیکس گوشوارہ ٹیکس دہندہ کا خفیہ ڈاکیومنٹ ہوتا ہے جو ٹیکس دہندہ کی ملکیت ہوتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکخانوں اور دیگر ودہولڈنگ ایجنٹس کی جانب سے کسی بھی قسم کی ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا ثبوت مانگا جاتا ہے اور ایس ایم ایس سروس سے جواب نہ ملنے کے باعث ٹیکس گوشوارہ جمع ہونے کے باوجود ٹیکس دہندگان کو نان فائلرز تصورت کرتے ہوئے اضافی ٹیکس جمع کرانے کا کہا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی ایس ایم ایس سروس کی ناکامی کے باعث ٹیکس دہندگان ایف بی آر سے رجوع کررہے ہیں اور ایف بی آر اس سروس کو بہتر بنانے کے لیے پرال کو سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کرنے پر زور دے رہا ہے تاہم ان مسائل کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو دشواریوں کا سامنا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…